تلاشی کا رروائیاں کاری ٹریفک حادثے میں خواتین وبچوں سمیت 11جاں بحق ، 22زخمی 


سرینگر‘ جموں (این این نئی‘ آئی این پی) بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع پونچھ میں ایک خوفناک سڑک حادئے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں دوکمسن بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیان علاقے میں ایک منی مسافر بس کھائی میں جاگری جس میں 11 افراد نے موقع پر دم توڑ دیا جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گیارہ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔  کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند نائب چیئرمین شبیر احمد شاہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے وقف بورڈ کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کی بدنیتی پر مبنی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے بھیجے گئے اور سرینگر میںجاری ہونے والے ایک پیغام میں کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ آر ایس ایس کے زیر اثر فسطائی نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کشمیریوں سے ہر حق چھیننے کے بعد اب وقف بورڈ کی تمام اراضی اور جائیدادوں پر قبضہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔ پیپلز ڈیموکریٹکپارٹی  (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی نے علاقے کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں لوگوں کو بولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...