نور مقدم قتل کیس: مجرمان کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی 

Sep 15, 2022


اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر سمیت دیگر مجرمان کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی تو فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے کوئی وکیل مقرر کیا ہے یا نہیں؟ اگر کوئی وکیل نہیں تو پھر عدالت وکیل فراہم کرے گی،ظاہر جعفر نے اپنا وکیل کر رکھا ہے،عدالت نے پیپر بکس مکمل کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
 نور مقدم قتل کیس

مزیدخبریں