بیٹیاں قوم کا فخر بنیں گی، وزیراعظم، کیمپ سکول کے بچوں کیساتھ گھل مل گئے 


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف  بدھ کو سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کے دورہ کے موقع پر کیمپ میں قائم سکول کے بچوں میں گھل مل گئے۔ وزیراعظم نے بچوں سے قومی ترانہ بھی سنا جبکہ بچوں نے نظم بھی سنائی۔  وزیراعظم نے بچوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں، پانی اترنے کے بعد انہیں جلد اپنے گھروں میں آباد کیا جائے گا، متاثرہ علاقوں میں اچھے سکول اور ہسپتال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیاں ہمارا مستقبل ہیں، وہ بڑی ہوکر قوم کا فخر بنیں گی۔ یہاں زیر تعلیم بچوں کو کتابیں اور یونیفارم مفت فراہم کئے جائیں گے جبکہ انہیں ٹیبلٹ بھی فراہم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متاثرین کیلئے قائم کیمپ میں طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...