یہ وقت الیکشن کا نہیں،60فیصد ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے: خورشید شاہ 

Sep 15, 2022


اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر آبی وسائل پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیںیہ وقت الیکشن کا نہیں،60فیصد ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے دنیا کو چاہیے کہ پاکستان کو سپورٹ کرے ایک مرتبہ پھر دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے حکومت کوکھل کر ایکشن کرنا چاہیے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت کا ہے پارلیمنٹ کی مدت پوری ہونی چاہیے نہ بڑھانا اور نہ ہی کم کرنا چاہیے لوگ کہیں کہ سیاست دان نہیں اقتدار کے بھوکے ہیں مقررہ مدت پر منتخب حکومت آ کر ذمہ داریاں سنبھالے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے خلاف کارروائی سے گھبرا نہیں رہی کوشش کر رہے ہیں کہ حالات اور جمہوریت کو اس نہج پر نہ لے جایا جائے جہاں ملک کو نقصان ہو یہاں سے خط لکھا گیا کہ آئی ایم ایف پیسے نہ دے کوئی اور ایسا کرتا تو غدار کہلاتاملک کے خلاف سازش کرنے والا پاکستانی نہیں ہو سکتاعمران خان کی ذات یا جہالت پر تبصرہ نہیں کروں گایہ فیصلہ ملک کی عوام کریں گے ۔
خورشید شاہ 

مزیدخبریں