ٹیب سٹی، ترک سمارٹ سٹی، الرحمت ہا¶سنگ سکیم، نشانِ مصطفی، ایمپل لیونگ دی کنٹری سائیڈ فارمز، نیو مری ٹا¶ن شپ سمےت ہا¶سنگ سکمےں شامل


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) آر ڈی اے نے ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں 14 غیر قانونی ہا¶سنگ سکیموں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے ےہ نوٹس آرڈی اے نے پنجاب ڈےویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976اور پنجاب ڈےویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہا¶سنگ سکیم رولز 2021کے تحت جاری کئے ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ اتھارٹی نے 14 ہا¶سنگ سکیموں کے سپانسرز کو نوٹس جاری کیے ہیں جن میں موضع بگا شیخاں چک بیلی خان روڈ پر چھ غیر قانونی ہا¶سنگ سکیموں بشمول ٹیب سٹی ہا¶سنگ سکیم، ترک سمارٹ سٹی ہا¶سنگ سکیم، الرحمت ہا¶سنگ سکیم، نشانِ مصطفی ہا¶سنگ سکیم، ایمپل لیونگ ہا¶سنگ سکیم اور دی کنٹری سائیڈ فارمز شامل ہیں۔ چھ غیر قانونی ہا¶سنگ سکیمز جن میں پائن گرین ہا¶سنگ سکیم، نیو مری ٹا¶ن شپ ہا¶سنگ سکیم، ہوپ سٹی ہا¶سنگ سکیم، بنیاد ہا¶سنگ سکیم، ٹوکیو سمارٹ سٹی ہا¶سنگ سکیم اور گرین ہلز انکلیو موضع لا کوٹ ایکسپریس مری شامل ہیں۔ ایک غیر قانونی ہا¶سنگ سکیم ایگرو پارک رتہ گجراں روات راولپنڈی اور ایک غیر قانونی ہا¶سنگ سکیم فاریسٹ ٹا¶ن موضع چھنی شیر عالم جی ٹی روڈ راولپنڈی شامل ہیںانہوں نے کہا کہ آر ڈی اے نے تین ہا¶سنگ سکیموں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) بھی درج کرا دی ہیں جن میں ترکش سمارٹ سٹی، ایمپل لیونگ اور دی کنٹری سائیڈ ہا¶سنگ سکیم شامل ہیں۔ 
نہوں نے کہا کہ پلاننگ ونگ نے باقی غیر قانونی ہا¶سنگ سکیموں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرنے کے لیے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی جمع کرا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہا¶سنگ سکیموں کے مالکان و سپانسر گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے سے عوام الناس کو گمراہ کر رہے ہیںعوام غیر قانونی و غیر مجاز سکیموں میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے میں محتاط رہیں۔

ای پیپر دی نیشن