چک بیلی موڑ سٹاپ پر کار سوار شہری سے 4لاکھ 81 ہزار روپے چھین کر فرار ، ڈھوک کھبہ میں بھی واردات، مہران کار ، 6موٹرسائیکل چوری ہو گئے 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں ڈکیتی چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ وارث خان کو ثنااللہ نے بتایا کہ ڈھوک کھبہ میں میرے گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 9 ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ روات کو محمد آفتاب نے بتایا کہ چک بیلی موڑ سٹاپ پر ایک ایکس ایل آئی کار رکی جس میں سوار افراد نے کہا کہ ہم لاہور جا رہے آپ کرایہ دے دیں تو بیٹھ جائیں سٹاپ پر کھڑے شخص نے مجھے کہا ٹھیک ہے بس سے جلدی پہنچ جائیں گے میں اور دوسرا شخص کار میں بیٹھ گئے لیکن اچانک فرنٹ سیٹ والے نے اسلحہ دکھایا اور کہا جو پیسے ہیں ہمارے حوالے کردو وہ مجھے سے چار لاکھ 81 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نصیر آباد کو شاہد انور نے بتایا کہ ڈھوک مستقیم میں دو مسلح ڈاکو میری دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے، موبائل فون چھین لئے مزاحمت پر میرے بھائی کو تشدد کرکے زخمی کر کے فرار ہوگئے تھانہ صدر بیرونی کو طیب ابراہیم نے بتایا کہ اڈیالہ روڈ منور کالونی میں ایک شخص مجھ سے 35 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا، تھانہ صادق آباد کو عبدالرﺅف نے بتایا کہ سکستھ روڈ پر میری مہران کار نمبر RIY 8468 چوری ہو گئی، 6موٹرسائیکل چوری ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن