آزادی کشمےرکا حصول استصواب رائے کے ذریعے ہی ممکن ہے، دردانہ صدیقی 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی آزاد جموں کشمیر کے زیر اہتمام ضلع نیلم میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی مہمان خصوصی شریک ہوئیں، صدارت سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان نصرت ارشد نے کی، '' کشمیراب نہیں تو کب '' کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دردانہ صدیقی نے مجاہدوں اور غازیوں کی سر زمین وادی نیلم کی غیور خواتین کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور آزادی کی منزل کے حصول تک جدوجہد تیز کرنے کی تاکید کی، دردانہ صدیقی نے کہا کہ عزم و استقامت کا استعارہ سید علی گیلانی ہمارے لئے عزم آزادی کی مشعلیں روشن 
کر گئے ہیں ، جماعت اسلامی کا م¶قف ہے کہ کشمیر کی آزادی کا حصول کشمیر میں استصو اب رائے کے ذر یعے ہی ممکن ہے، استصواب رائے کشمیری مسلمانوں کے حقوق اور ان کے جدوجہد کی کامیابی کی علامت ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ کشمیر میں رائے شماری کے حوالے سے کشمیر کے اندر رائے عامہ ہموار کی جائے، لوگوں کو اس بات کا احساس دلایا جائے، دردانہ صدیقی نے حکومت وقت، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن