الخد مت فا ﺅ نڈےشن کا امدادی قافلہ سےلاب زدہ علاقوں کےلئے روانہ ہو گےا 


اسلام آباد(نا مہ نگار)الخد مت فاوندیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب کے لیے کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان لے کر درجنوں ٹر ک اور گاڑیوں کا قافلہ ملک بھر کے مختلف علاقوں کو روانہ ہو گیا ہے،اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ایس پی اسلام آباد پولیس نوشیروان علی، نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم، امیر جماعت اسلامی نصر اللہ رندھاوا، الخد مت فاونڈیشن پنجاب کے صدر رضوان خان، الخد مت فاونڈیشن اسلام آباد کے صدرحامد اطہر ملک، زبیر صفدر اور دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ایس پی اسلام آباد پولیس نوشیروان علی نے جماعت اسلامی اور الخدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ الخدمت کے تحت پورے پاکستان میں بڑے پیمانے پرریلیف کا کام ہورہا ہے،۔میاں محمد اسلم نے کہا الخدمت فانڈیشن اسلام آباد کروڑں روپے سے زائد کا امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھیج چکے ہیں اور آج کا یہ کاروں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،نصر اللہ رند ھاوا نے کہا جماعت اسلامی اور الخدمت فانڈیشن کی قیادت نے معمول کی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں ۔
ہمار ے رضاکارمنظم اندازمیں برسرزمین اربوں روپے مالیت سے متاثرین کی خدمت کررہے ہیں

چہلم شہدائے کربلا پر سےکےورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائےں،شجاعت بخاری 
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سیکرٹری جنر ل تحریک نفاذفقہ جعفریہ سیدشجاعت علی بخاری نے حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ 20صفرالمظفرکو چہلم شہدائے کربلا اربعےن حسےنی کے موقع پر ملک بھر مےں سےکےورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائےں، اربعےن کے موقع پر کئی ملےن لوگوں کا کربلا کی جانب سفر حسےنےت ؑسے محبت کی دلےل اور دہشت گردی کی شکست کی علامت ہے ،ہفتہ 20صفر المظفرکو ملک بھرمیں عاشورہ کی طرح برآمدہونے والے چہلم شہدائے کربلا اربعےن حسےنی کے مرکزی جلوسوں کو حکومت فل پروف سےکےورٹی فراہم کرے ، 21مئی85 ءکے موسوی جونےجو معاہدے کے تحت تمام حسب رواےت و لائسنس یا فتہ جلوسوں و مجالس کا انعقاد کو ےقےنی بنائے ،،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہادت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے موقع پرٹی این ایف جے اورذیلی شعبہ جات کے عہدیداروںکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
جو بدھ عشرہ اسیران کربلاکے اختتام پر 17صفرالمظفرکو پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن