راولپنڈی ، 9لاکھ 50ہزار بچوں کو کرونا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے

Sep 15, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی میں 5سال سے 12سال سے کم عمر بچوں کو کورونا سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں، ضلع راولپنڈی میں 9لاکھ 50ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے 1274ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، 216مراکز صحت پر سہولت میسر ہو گئی یونین کونسل سطح پر نگرانی کیلئے یونین کونسل میڈیکل آفیسر تعینات کر دیئے گئے ہیں، جن کی تعداد 303ہے ان افسران اور فیلڈ ورکز کی تربیت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے عوان سے تعاون اور علمائے کرام اور مشائخ کی مدد بھی اس سلسلہ مےںانتہائی ضروری ہے اس سلسلے میں اجلاس مولانا حافظ محمد اقبال رضوی ضلعی خطیب و خطیب مرکزی جامع مسجد حنفیہ راولپنڈی کی صدارت میں جا مع مسجد آثار الولی راولپنڈی کینٹ میںہوا جس میں ضلع راولپنڈی سے علمائے کرام نے شرکت کی۔
 ،سی ای او ڈاکٹر انصر اسحاق ، ڈی ایچ یو ڈاکٹر احسان غنی ، چوہدری محمد حسین ڈی ایس یو، عرفان جے ایس آئی اور ڈاکٹر آصف شہزاد ڈبلیو ایچ یو بھی شریک ہوئے، مولانا حافظ محمد اقبال رضوی نے یقین دلایا کہ علمائے کرام روزانہ ہر نماز کے بعد اور جمعہ کے خطابات کے بعد کورونا ویکسی نیشن کے پروگرام کے بارے عوام کو آگاہ کریں گے اور اس مہم کا کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون پیش کریں ۔

مزیدخبریں