سیاسی انتشارکے خاتمہ کیلئے نگران حکومت قائم کی جائے: طاہر مجید

Sep 15, 2022

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی انتشاراور بے چینی کو ختم کرنے کیلئے فوری طور پر ایک سال کیلئے ٹیکنوکریٹ پر مشتمل نگران حکومت قائم کی جائے پی ڈی ایم کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا پٹرول ،بجلی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے مہنگائی کے نئے طوفان کھڑے کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے غریب آدمی کو روح و جسم کا رشتہ برقرار رکھنا بھی مشکل ہو چکا ہے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضے لینے کیلئے بھی حکومت نے عوام پر بے تحاشا ظلم کیے ہیں۔

مزیدخبریں