لاہور (خصوصی نامہ نگار)حضرت داتا گنج بخش کے 979 ویں سالانہ عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اوقاف سید رفاقت علی گیلانی نے دربار کے اطراف سکیورٹی،صفائی ستھرائی،پاپوش پوائنٹس، واک تھرو گیٹس کا جائزہ لیا۔ اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زائرین سے پاپوش رکھنے کی اجرت دریافت کریں، کوئی بھی ٹھیکہ دار پاپوش کی زائد اجرت لے تو فوری شکایت پراس کو حوالہ پولیس کیا جائے۔ انہوں نے لنگر،سکیورٹی،پارکنگ،پاپوش پوائنٹس اور زائرین کے لئے انتظامات کو مذیدبہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے سالانہ عرس کے سلسلہ میں دیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
داتا گنج بخش ؒ عرس، معاون خصوصی وزیراعلیٰ اوقاف رفاقت علی نے انتظامات کا جائزہ لیا
Sep 15, 2022