لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان ناکام جلسوں کے بعد کارکنوں کوکال کا لالی پاپ دے رہے ہیں۔تحریک انصاف اور عمران خان کو پاکستان اور قوم سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ایک طرف تمام سیاسی جماعتیں سیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں ۔دن رات وزیر اعظم سیلاب متاثرین کے پاس پہنچ رہے ہیں انکے مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں۔لیکن عمران خان اوراسکے چمچوں کو اپنی سیاسی دکانداری کی فکر پڑی ہے۔