لاہور(لیڈی رپورٹر) چونامنڈی کالج برائے خواتین کی پرنسپل پروفیسر ثمینہ یاسمین بھٹی نے کہاہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان امداد کے منتظر ہیں، طالبات واساتذہ دل کھول کر عطیات کریں ۔ وہ گزشتہ روز گرل گائیڈایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ فلڈریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پراساتذہ و طالبات نے سیلاب زدگان کیلئے اشیائے خورونوش کے علاوہ اشیائے ضروریہ اورنقد تحائف بھی کیمپ میں جمع کروائے۔