لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر جنگلات سید عباس علی شاہ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ وزیر جنگلات نے مریضوں کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی مفت اور بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی قیادت میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کیلئے ترجیحی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ہسپتالوں کو وسائل اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں کے مسائل بہتر طور پر سمجھتی ہے اور ان کے ازالے کے اقدامات کیلئے خود کو وقف کئے ہوئے ہے۔ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور مریضوں کو صحت عامہ کی مثالی سہولیات دینے مربوط لائحہ عمل اپنایا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر جنگلات کا پی آئی سی کا دورہ ،مریضوں کی عیادت کی
Sep 15, 2022