ٹرین سروس بحال‘ ریلوے اسٹیشنوں کی صفائی‘ عوام خوشی سے نہال

Sep 15, 2022


سکھر /روہڑی (نامہ نگار ) محکمہ ریلوئے کی جانب سے ٹرین شیڈول بحالی (چلانے) کی تیاریاں شروع،سکھر ،روہڑی سمیت مختلف ریلوئے اسٹیشنوں کے ٹریک ،پٹریوں ،کانٹے و پلٹ فارموں پر صفائی کا عمل جاری ،ریلوئے ٹریک بحالی کے بعد مزید ٹرینیں چلائی جائینگی، تفصیلات کے مطابق محکمہ پاکستان ریلوے کی جانب سے حالیہ بارشوں و سیلاب کے دورن ریلوے ٹریک کی خراب صورتحال کے بعد ٹرین شیڈول عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا تاہم محکمہ ریلوئے کی جانب سے مسافروں کو درپیش سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے روہڑی تا لاہور ملتان و روالپنڈی تک ٹریک کلیئر ہونے پر ٹرین شیڈول بحالی کے بعد مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہی ٹرینیں چلانے کی تیاریاں و حفاظتی انتظامات کے تحت ریلوئے ٹریک،پٹریوں سمیت ٹرین بوگیوں اور ریلوے اسٹیشنوں کی صفائیاں زور و شور سے جاری ہے اور اس سلسلے میں ریلوے حکام کی جانب سے ٹریک کا تفصیلی معائنہ بھی کیا جارہا ہے دوسری جانب ریلوئے لوکو شیڈ میں انجنوں جبکہ ریلوے اسٹیشنز اور بوگیوں کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا گیا ہے بوگیوں کو دھویا جارہا ہے اور ان کی صفائی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سیلاب کے دوران سندھ بلوچستان ریلوئے ٹریک اور روہڑی تا کراچی ریلوئے ٹریک شدید متاثر ہیں جس کی بحالی کیلئے محکمہ ریلوئے سمیت انتظامیہ کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے ریلوئے حکام کے مطابق ریلوئے ٹریک مرمت کے بعد بہت جلد مزید ٹرینیں چلا کر باقاعدہ تمام ٹرین شیڈول بحال کردیا جائیگا۔

مزیدخبریں