بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ادائیگی کیلئے گھریلو اشیاءفروخت کرنے پر مجبور


 مخدوم رشید (نامہ نگار) بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ایف پی اے کی رعایت بھی نہ مل سکی چھوٹی سی فیملی کا بل بھی 15 سے 20ہزار آیا ہے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیاہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر شاہ ہاشمی سردار آصف ڈانگرہ بلال شاہ مہر عمران نوید معین اختر شاہ مہر زاہد ودیگر نے بتایا کہ ہم بجلی کے بھاری بل بھرنے کے لئے گھر کا سامان بیچنے پر مجبور ہیں ۔

وہاڑی‘ واٹر پیوریفکیشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیل نہ ہونے سے شہری مضرصحت پانی پینے پر مجبور
وہاڑی (کرائم رپورٹر )وہاڑی شہر کے متعدد واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب پڑے ہیں یا پھر میونسپل کمیٹی کا عملہ ان کے فلٹر کئی کئی ماہ تبدیل نہیں کرتا جس کی وجہ سے شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں عوام کی طرف سے ردعمل آنے کی صورت میں رات کی تاریکی میں تختی پر تاریخ تو تبدیل کردی جاتی ہے لیکن مبینہ طور پر فلٹر تبدیل نہیں کئے جاتے شہریوں نے ذمہ دار حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن