لاءکالج سکینڈل کے مرکزی کردار اے ڈی عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Sep 15, 2022


 ملتان(خصوصی رپورٹر)بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے لا کالج سکینڈل کے مرکزی کردار اے ڈی عامر کا تبادلہ کر دیا انہےں ڈپٹی خزانچی کے عہدے سے ہٹا کر ORIC برانچ میں بھیج دیا گیا ہے واضح رہے کہ کچھ روز قبل زکریا یونیورسٹی کی سندیکیٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جسمیں لا کالج سکینڈل کے مرکزی کردار اے ڈی عامر کوعہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی۔
 اے ڈی عامر پر الزام ہے کہ انہوں نے بغیر ووچرز کے داخلے بھجوائے تھے اور نجی لا کالجز کی بوگس رجسٹریشن کی تھی۔

مزیدخبریں