ملک ڈو ب گیا،عمران خان چین کی بانسری بجا رہے: ن لیگ لودھراں

Sep 15, 2022


قطب پور( نامہ نگار) ملک ڈوب رہا اور عمران خان نیازی بانسری بجا رہا ہے پی ٹی آئی اقتدار کی ہوس میں اتنی گر گئی ہے کہ وہ کچھ بھی کر سکتی ہے ہر روز ریاست مدینہ کی بات کر کے عوام کو بےوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے غیر ممالک سے سیلاب زدگان کی امداد کو روکنا ملک دشمنی ہے فوری طور پر پی ٹی آئی اور عمران خان پر پابندی نہ لگائی گئی تو نہ صرف ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا بلکہ ملک کے ایٹمی اثاثوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے یہ بات نوائے وقت سروے میں ضلعی صدر مسلم لیگ ن شیخ افتخار الدین جنرل سیکرٹری کامران لنگڑیال ڈاکٹر افضال جنید ہاشمی اور شکیل شکاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی اتنی بات کریں جتنی ان کی اوقات ہے اگر انہوں نے فوج کے خلاف زبان بند نہ کی تو ان کا گھیرا¶کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں