ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے جعلی و زائدالمیعاد ادویات کی بھرپور چیکنگ کا آغاز کر دیا ضلع بھر میں ڈرگ چیکنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اخلاق احمد نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممنوعہ اور زائدالمیعاد ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث 8 میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ نشہ آور انجکشن اور ممنوعہ ادویات رکھنے والے سٹورز اور گودام سیل کئے جائیں گے ۔ اخلاق احمد نے بتایا کہ میڈیسن کمپنیوں اور ہول سیل ڈیلرز کا سٹاک بھی چیک کیا جائے گا ‘ مختلف کیسز کی شنوائی بھی کی گئی۔