خان گڑھ( نمائندہ خصوصی) مظفرگڑھ شہر میں صاف پانی اور گیس پائپ کی تبدیلی کے نام پر محکموں کی نااہلی، علی پور روڈ اور ڈی جی خان روڈ پر کام مکمل کرنے کے بعد روڈ بند ہو کر رہ گئے۔ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کھلے بڑے گڑھے رات کے اوقات میں کسی بھی بڑے حادثے کے موجب بن سکتے ہیں۔ چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر سے روڈز سے عارضی رکاوٹیں ہٹانے اور مرمت کی اپیل کی ہے۔