دوسروں کو پریشان کرنے کے واقعات ہراسمنٹ‘ سیمینار

Sep 15, 2022


وہاڑی(کرائم رپورٹر )گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں منشیات سے انکار زندگی سے پیار اور جنسی ہراسمنٹ کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا مقررین نے طلباوطالبات کو ہراسمنٹ اور منشیات سے بچنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔سیمینارسے مہمان خصوصی ڈی ایس پی صدر سعادت علی ،پرنسپل ڈاکٹر محمد صفدر رانا، پروفیسر شمشاد حسین ،صدر بار بابرمنظوردوگل ، جنرل سیکرٹری رانا عمران ریاست، پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن اسرار احمد شیخ، میاں جہانزیب یوسف اور انسپکٹر ظہیر احمدبھٹی پنجابی پختون اتحاد ویلفیئر کے صدر غفار خان نے خطاب کیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سگریٹ نوشی ، منشیات کے استعمال کیلئے کسی کو مجبور کرنا ہراسمنٹ کی قسم ہے جن اقدامات سے دوسرے کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے یہ بھی ہراسمنٹ ہے خواتین جب گھر سے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے بہادر بن کر نکلیں طلبا و طالبات کو جب کسی مسئلہ کا سامنا ہوتو اساتذہ کے ساتھ اپنے والدین کی طرح معاملات کریں۔مقررین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے ذہن تنگ ہوتے ہیں وہ دوسروں کیلئے ہراسمنٹ کا باعث بنتے ہیں دین اسلام سے دوری کے باعث نوجوانوں کی اکثریت بے راہ روی کا شکار ہے۔

مزیدخبریں