کبیروالا(نمائندہ نوا ئے وقت) عمران نیازی کا اداروں کے احترام کا بیان مضحکہ خیز، تبدیلی سر کا ر کی ممکنہ سزاؤں کے خو ف سے نیند یں حرام ہوچکی ہیں، پنجاب حکومت تبدیلی کے لئے آئینی و قانونی راستہ اپنا جائیگا، عمران نیازی حقیقی معنوں میں ’’فتنہ خان‘‘ بن چکے، یوٹر ن خان نے قومی یکجہتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ریاست مدینہ کے بعد غلامی سے آزادی کا چورن بیچنے کی کو ششیں کامیاب نہیں ہوں گی، جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی کا گڑھ، مینڈیٹ چرانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، ان خیالا ت کا اظہار سابق وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر سینٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ شب صو بائی راہنماء ٹکٹ ہولڈر PP204 ملک ناہیدعبا س جٹ دھرالہ سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو مر کز سے بیدخلی کے بعد اب پنجاب چھن جانے کے خوف نے بے چین کررکھا ہے، انہوں نے کہا کہ صو بائی حکومت ہٹانے کے لئے کو ئی غیر آئینی یا غیر قانونی طریقہ استعمال نہیں کیا جارہا ہے اگر حکومت ہٹانا ہوگی تو آئینی طریقہ ا ختیا ر کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے قومی اتحاد اوریکجہتی کو شدید نقصان پہنچایا انکے خلاف اٹھایا جانے والا کوئی بھی اقدام انہیں سازش نظر آتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی راہنماؤں نے اپنے خلاف کسی بھی تحقیقات میں جے آئی ٹیز اوردیگر اداروں کے ساتھ مکمل تعااون کیا مگر اداروں کے احترام کے دعویدار چیئر مین پی ٹی آئی کسی ایک مقدمہ میں ابھی تک کسی جے آئی ٹی یا کسی بھی کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔
پنجاب حکومت کی تبدیلی کیلئے آئینی و قانونی راستہ اپنایا جائیگا: یوسف رضا
Sep 15, 2022