کوٹ ادو(خبرنگار)عوامی اتحاد کے سربراہ وامیدوارصوبائی اسمبلی ڈاکٹرعمرفاروق بلوچ نے کہا کہ حکومت کو عوام کا سوچتے ہوئے ملکی معیشت کو قابو کرنے اور ڈالر کی اڑان میں کمی لانے پر غور کرنا ہوگا،عوام 3وقت کا کھانا بھی پیٹ بھر کر نہیں کھا پارہے ہیں۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات ایسے لوگوں کی مالی معاونت کریں جبکہ ڈاکٹرعمرفاروق بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں پاکستانیوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے اور حکومت کو ایک اچھی حکمت عملی اپناتے ہوئے ڈالر کی اڑان کو واپس نیچے لانا چاہیے۔
حکومت کو بہتر حکمت عملی اپناکر ڈالر کی اُڑان نیچے لانا چاہیے: ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ
Sep 15, 2022