کم ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کی جائے: میپکو چیف

 وقت میں صارفین کو بہتروولٹیج کیساتھ بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے: افسران کو ہدایت
ملتان(نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے ریجن بھر کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن اوربیلنسنگ کی جائے۔ کم سے کم وقت میں ٹرانسفارمرز درست کرکے صارفین کو بہتروولٹیج کیساتھ بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ افسران اپنی کارکردگی کے جوابدہ ہیں۔ آئندہ اجلاس میں کارکردگی کا جائزہ لیکر ناقص کارکردگی کے حامل افسران کیخلاف سزا اور جزا کی پالیسی پر عملدرآمد شروع کیاجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں ویڈیولنک کے ذریعے تمام آپریشنل افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ سپریٹنڈنگ انجینئرز ٹرانسفارمرز کی مینٹی نینس کی خود نگرانی کریں اور اپ گریڈ ہونے والے ٹرانسفارمرز کا باقاعدہ رجسٹرمرتب کرکے چیکنگ کی جائے۔ لائنوں کی درستگی اور سیٹ رائٹ کرنے کے لئے درکار میٹریل حاصل کیاجائے۔ 
انہوں نے کہا کہ خراب اور جلنے والے میٹروں کی تبدیلی کی جائے اور سپریٹنڈنگ انجینئرزاس مد میں رقم وصول کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیں اور کسی کے ساتھ رعایت نہ برتیں۔

ای پیپر دی نیشن