احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت)رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ میں 36سال پرانی ایکسرے مشین خرا ب ہوگئی جس کی وجہ سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامناہے۔پرائیویٹ ایکسرے مشینوں سے مہنگے داموں ایکسرے کروانے کے لیے غریب مریضوں کو جیب اجازت نہیں دیتی ۔شہریوں نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر دیہی رکز صحت گڑھ مہاراجہ میں نئی ایکسرے مشین فراہم کی جائے ۔