خاتون کے گھر دھاوا ،  تشدد گھسیٹتے رہے ، بالیاں نوچ کر فرار

کوٹ ادو(خبرنگار)تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع پرہاڑ غربی غیر مستقل کے رہائشی اعجازحسین موہانہ کی بیوی خالدہ بی بی پر اس کا رشتہ دار سجاد موہانہ  بری نظر رکھتا تھا اوردوستی لگانا چاہتا تھا انکار کا سجاد کو رنج تھا سجاد موہانہ ساتھیوں مختیار حسین موہانہ کے ہمراہ اس کے گھر داخل ہو گیاخالدہ بی پی کو پکڑ لیا اور اس پر وحشیانہ تشدد کیا بالوں سے پکڑ کر صحن میں گھسیٹتے رہے کپڑے پھٹ گئے اور وہ نیم برہنہ ہو گئی ملزمان طلائی بالیاں نوچ کرفرارہوگئے،پولیس تھانہ صدر کوٹ تو نے متاثرہ خالدہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن