فائرنگ کامقدمہ کرانے پر ملزم  دھمکیاں  دے رہے‘کلثوم بی بی 

کوٹ ادو(خبرنگار)مدعیہ  کلثوم بی بی نے شوہر غلام مصطفی گرمانی بیٹے محمد کاشف گرما رشتہ دار خواتین ومرد کیہ ہمراہ مشترکہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی میں مخدوم قاسم کے بیٹوں کے خلاف  فائرنگ  کامقدمہ  درج کرایا جن کے خلاف  متعدد مقدمات درج ہیں، اگر اسے اور  بچوں کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری مخدوم قاسم اور ان کے بیٹوں پر ہوگی، موبائل فون پر دھمکیاں  دے رہے ہیں،اگر انہیں انصاف اور تحفظ نہ دیا گیا تو وہ خود سوزی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن