گگو منڈی بورے والا (نامہ نگار‘تحصیل رپورٹر ) پیسٹی سائیڈ انسپکٹر رائو شمریز نے ٹیم کے ہمراہ غلہ منڈی میں محمد شفیق پیسٹی سائیڈ ڈیلر کی دکان پر چھاپہ مارا تو وہاں پر بغیر انوائس ڈیلر شپ زرعی ادویات فروخت ہو رہی تھیں جبکہ اس کے سٹور میں لاکھوں روپے کی زرعی ادویات اور ایکسپائرڈ ادویات بھی موجود تھیں جس پر ٹیم نے 10لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ادویات قبضہ میں لے کر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا قبضہ میں لی گئی زرعی ادویات پولیس کے حوالے کر دیں ۔
پیسٹی سائیڈ ڈیلر کی دکان پر چھاپہ ‘ 10لاکھ کی زائد المعیاد ادویہ برآمد
Sep 15, 2022