ملتان(خبر نگار خصوصی )پی ایچ اے ملتان نے مون سون شجرکاری کے تحت 25000درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔آزادی شجرکاری مہم کے تحت بھی بڑی تعداد میں درخت لگائے گئے ہیں اور مزید لگائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی نے شجرکاری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اْسامہ اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی موجود تھے۔ چوہدری غلام نبی نے کہا کہ رواں ماہ سے اکتوبر تک بھرپور شجرکاری کی جائے گی۔مختلف عمارات میں درخت لگائے جائیں گے۔