سیلابی پانی کے باعث دریائے سندھ کا آبادیوں کی طرف کٹاو¿ جاری


جام پور،ہیرو (خبر نگار،نمائندہ نوائے وقت) سیلابی پانی کے باعث دریائے سندھ کا آبادیوں کی طرف کٹاو¿ جاری ہے۔ دریائی پانی کی حدوں میں اضافہ ہو گیا جس سے دریائے سندھ نے بپھرنا شروع کر دیا ہے موضع ہیرو میں درجنوں ایکڑ تیار کھڑی فصلیں ڈبو دیں اور آگے مسلسل آبادی کی طرف کٹاو جاری ہے جس سے 23 مواضعات کے رہائشیوں کی جان و مال کو شدید خطرات لا حق ہو گئے ہیں ، پانی کا فاصلہ مین سپر بندھ چند کنال تک پہنچ گیا ہے اور اب پانی تیزی اور شدید روانی سے آبادی کی طرف آ رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے حکام کو درخواستیں بھیجی ہیں لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے اس سلسلہ میں ریاض معاویہ،ریاض حیدری گوپانگ،محمد اقبال گوپانگ،نبی بخش،زبیر خان سمیت دیگر نے کمشنر ڈیرہ،ڈی سی راجن پور،اور محکمہ ایریگیشن کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور آبادی کو دریائی پانی سے محفوظ بنانے کیلئے سپر بندھ منظور کر کے کام شروع کیا جائے نہیں تو پانی ہزاروں افراد کو بے گھر کر دے گا اور مال مویشی بے موت مارے جائیں گے۔
کٹاﺅ

ای پیپر دی نیشن