ملتان(نمائندہ خصوصی) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے صدر ظفر اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے تاجروں کو فکس ٹیکس سے مستشنی قرار دے یہ بات انہوں نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ملتان ریجن عابد محمود خان سے ملاقات میں کہی اس موقع پر چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز احتشام الحق،ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سینیئر نائب صدر سہیل طفیل،سیکرٹری محمد شفیق سیکرٹری چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری رانا حمادچیف کمشنر غلام سرورموجود تھے ظفر اقبال صدیقی نے عابد محمود خان کو بجلی بلوں میں فکس ٹیکس کے حوالہ سے تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کیا اور اس مسئلہ پر سیر حاصل گفتگو کی انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کو فکس ٹیکس سے مستشنی قرار دیا جائے کمرشل بلوں پر پہلے ہی پانچ قسم کے ٹیکسز ادا کررہے ہیں تاجر اس ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں حکومت صدارتی آرڈیننس واپس لے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو عابد محمود خان نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر وں کے مسائل ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو پیش کئے جائیں گے ۔
حکومت چھوٹے تاجروں کو فکس ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے‘ ظفر اقبال
Sep 15, 2022