ملتان (نیوز رپورٹر) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وولٹیج کی کمی بار بار ٹرپنگ سے برقی آلات جلنے لگے۔ بار بار بجلی کی بندش سے شہری خوار ہوگئے۔ ملتان شہر میں ہر فیڈر پر 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ گردونواح اور دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی بند رہنے سے معمولات زندگی تباہ ہوگئے۔ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی میپکو میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے صارفین شدید اذیت میں مبتلا ہیں امور خانہ داری سمیت تاجر طبقہ بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں۔ ملتان شہر کی منظور آباد، کینٹ، حسن پروانہ، پیراں غائب ، واپڈا ٹاو¿ن ، نواں شہر ، نیو ملتان ، شاہ رکن عالم ، گارڈن ٹاون، ولایت آباد ، انڈسٹریل اسٹیٹ، بوسن روڈ، گلگشت سب ڈویڑنز میں بار بار ٹرپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔
لوڈشیڈنگ
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ سے برقی آلات جلنے لگے، شہری خوار
Sep 15, 2022