میٹرک امتحانات‘ڈبل 16 ٹرپل کےساتھ فیس 19ستمبر تک  داخلے جمع کرائے جا سکتے ہیں 

Sep 15, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کیلئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ ختم ہوگئی ڈبل فیس کے ساتھ 16 ستمبر اور ٹرپل فیس کے ساتھ 19 ستمبر تک داخلہ فارم وصول کیے جائیں گے۔19ستمبر کے بعد کسی بھی امیدوار کا داخلہ وصول نہیں کیا جائےگا۔میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات6 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔اس سے قبل سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 ستمبر مقرر کی گئی تھی تاہم امیدواروں کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے اس میں توسیع کردی گئی تھی 
میٹرک امتحانات

مزیدخبریں