فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاںنے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی قیمت میں ا چانک تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو کہ افسوسنا ک ہے۔ آ ٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2500 روپے سے 2400 تک فروخت ہو رہا ہے۔ آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ عام آدمی کیلئے شدید ذ ہنی اذیت کا باعث بن چکا ہے ۔ پنجاب میں گندم کے بحران کا بھی خدشہ پیدا ہو رہا ہے سیلاب کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں گندم کی فصل کو خاطر خواہ نقصان ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں مزید قحط سالی کا خدشہ ہے آ ٹے کی بڑھتی قیمت کو کنٹرول کیا جائے اور گندم کا بحران پیدا ہونے سے قبل ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی ضروریات زندگی کی کی اشیا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں آٹا ، گھی ، چینی ، پٹرولیم مصنوعات ، جان بچانے والی ادویات تک کے ریٹس کئی گنا بڑھ چکے ہیں ۔مہنگائی اس قدر ہو چکی ہے کہ تاجر برادری سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگ دہائیاں دینے پر مجبور ہیں ۔
فیصل آباد: پنجاب میں گندم کے بحران کا خدشہ ،آٹے کی قیمت میں اضافہ
Sep 15, 2022