ایشیائی ترقیاتی بنک کاسیلاب سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ 

 لاہو ر(کامرس رپورٹر) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور حکومت پاکستان کی فوری امداد اور آفات کے بعد تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کیلئے معلومات اکٹھا کر رہا ہے۔ اس امر کا اظہار گزشتہ روز پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ دوسری سہ فریقی پورٹ فولیو جائزہ میٹنگ 2022 میں ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بنک اسد علیم نے کیا ہے۔جس کی صدارت مشترکہ طور پر چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل اور ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بنک اسد علیم نے کی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبداللہ خان سنبل نے ترقی کے نئے نمونوں اور اس پر عملدرآمد کو پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بنیادی توجہ سماجی شعبے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، صنعت اور زرعی شعبے میں اقتصادی ترقی پر ہے۔ 
ADB کے تعاون سے موجودہ جاری منصوبوں کو پنجاب میں ان کے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے چیئرمین کو پنجاب بھر میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے چلنے والے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ چیئر کو پنجاب بھر میں سیلاب کے بعد ہونے والے بالواسطہ اور بلاواسطہ نقصانات اور تخمینہ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ پنجاب کے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت اہم شعبوں پر سیلاب کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے یہ بھی کہا کہ حکومت پنجاب فوری ریلیف، بحالی اور معاشی بحالی کیلئے اصولوں اور پالیسیوں پر انتھک محنت کر رہی ہے۔ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر ADB پاکستان اسد علیم نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے پنجاب حکومت کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ADB کی حکمت عملی کے اہم نکات پر بھی روشنی ڈالی جو حکومت کی ترقیاتی پالیسی سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ADB کی ترجیح ان تمام کلیدی شعبوں کا احاطہ کرنا ہے جن میں ترقیاتی شراکت دار حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید اہم شعبوں خصوصاً پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی نشاندہی کی جہاں اے ڈی بی اور حکومت پنجاب مل کر کام کر رہے ہیں اور امید ظاہر کی کہ آنے والے منصوبے شہریوں کی زندگیوں میں بہتری لائیں گے۔ انہوں نے موجودہ مون سون سیلاب کے بارے میں بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا جس نے پنجاب سمیت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ اجلاس میں غربت میں کمی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، نجی شعبے کی ترقی، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی تعاون کے کلیدی شعبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ سہیل انور، پی اینڈ ڈی بورڈ کے تمام ممبران اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...