ایف سی سی اے کے انتخابات ،الیکشن کمشن کا اجلاس ،ضابطہ اخلاق جاری

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)  فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے انتخابات کو پر امن ماحول میں منعقد کرانے کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔ انتخابی عمل میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق بارے آگاہ کرنے کیلئے الیکشن کمشن کا اجلاس ہوا جس میں ممبران مزمل سلطان، میاں تنویر احمد اور رانا اکرام اللہ خاں کے علاوہ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے متعدد امیدواروں نے بھی شرکت کی۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل ہو گی جبکہ امیدوار اپنی کلاس سے متعلقہ ایک امیدوار کو اپنا پولنگ ایجنٹ مقرر کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...