ایل پی جی کی قیمتوں میں ڈیلرز کا 40 فیصد خود ساختہ اضافہ ، شہری پریشان

Sep 15, 2022


 میلسی (تحصیل رپورٹر ) ایل پی جی کی قیمتوں میں ڈیلرز کا 40 فیصد خود ساختہ اضافہ ، شہری پریشان۔ دوکاندار زیادہ رقوم حاصل کر نے کے لیے ایل پی جی کو نایاب ظاہر کر رہے ہیں اس صورتحال سے شہریوں کے معمولات زندگی ڈسٹرب ہو چکے ہیں شہریوں کے مطابق اکثر مقامات پر کھلی گیس 400روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے ۔ہوٹل مالکان بھی حالات میں شدید پریشان ہیں عوام ڈیلرز کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ اس بارے ڈیلروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اوپر سے اضافہ ہوا ہے بڑے پلانٹس جو ملکی اشرافیہ کی ملکیت ہیں وہاں سے سپلائی بند کردی گئی ہے صارفین نے گیس میں بے تحاشہ لوٹ مار اور مصنوعی قلت پر حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
ایل پی جی

مزیدخبریں