احمد پور سیال: سبسڈائزڈ آٹے کابحران شدت اختیار کرگیا


 احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت)احمد پور سیال میں سبسڈائزڈ آٹے کابحران شدت اختیار کرگیا ہے ۔یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی سپلائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے 400روپے کے عوض 10کلوگرام آٹے کا تھیلا نایاب ہوگیا ہے ۔490روپے فی کس کے حساب سے10کلوگرام آٹے کا سبسڈائزڈ تھیلا بھی آبادی کے حساب سے دکانوں کو مہیا نہیں کیا جاتا یہی وجہ ہے کہ یہ سبسڈائزڈ آٹا جب بھی آتا ہے ہاتھوں ہاتھ بک جاتا ہے ۔ عام مارکیٹ میں اور چکیوں پر آٹا 90روپے فی کلو گرام میں فروخت ہورہا ہے ۔شہریوںنے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی سپلائی بہم پہنچاتے ہوئے وافر مقدار میں آٹا مہیا کیا جائے تاکہ غذائی قلت سے بچا جاسکے۔
آٹا بحران

ای پیپر دی نیشن