ملتان( نمائندہ نوائے وقت) پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے عوام پر ظلم ستم کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوسکا۔عوام آئے روز بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے تنگ آچکی ہے۔ نااہل حکومت کو عوام پر زبردستی مسلط کیا گیا یہ صرف اپنے ذاتی مفادات اور خود پر سے کرپشن کے کیسوں کو ختم کرنے کیے اقتدار میں آئے ہیں، حکومت کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے غریب کے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں انہیں دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ان خیالات کااظہار مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری سے کیا۔ حاجی جاوید اختر انصاری نے چوہدری طارق زمان گجر کو مشیر وزیراعلٰی پنجاب بننے پر مبارکباد دی۔
طارق زمان گجر
عوام بجلی اور پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سے تنگ آچکی: طارق زمان گجر
Sep 15, 2022