رحمن الحق پھلروان کی زیرسرپرستی 3مریضوں کاکامیاب آپریشن

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ابراہیم ٹرسٹ آئی ہسپتال کے چیئرمین رحمن الحق پھلروان کی زیرسرپرست پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹPIPOمیو ہسپتال لاہور نے 3مریضوں کے کامیاب آنکھوں کے ٹیڑھے پن کی سرجری سرانجام دی ،ابراہیم ٹرسٹ آئی ہسپتال گوجرانوالہ میں متعدد شعبہ چشم ہیں جہاں قابل تحسین کامیابیاں حاصل کیں ہیں وہاں پر قابل ذکر اور قابل تحسین کامیابی حال ہی میں شعبہ امراض چشم میو ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے ابراہیم ٹرسٹ آئی ہسپتال گوجرانوالہ میں پہلی دفعہ 3 مریضوں کی آنکھوں کے ٹیڑھے پن (SQUINT)کی کامیاب سرجری انجام دی ہے ،زیرنظر تصاویر مریض کی آپریشن سے پہلے اور بعد کی ہے ،آنکھ کے ٹیڑھے پن کی سرجری انکے پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی ہے تاہم ٹیڑھے پن کے مریض کاآپریشن انتہائی کامیابی ہے ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی کی کامیاب سرجری کو سراہاہے۔

ای پیپر دی نیشن