جلالپور میں ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو قتل کردیا

حافظ آباد(نمائندہ نوائے  وقت +نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) جلالپور میں نامعلوم ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو قتل کردیا۔جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔حفیظ بی بی زوجہ محمد نواز سکنہ سرگودھا دوسال قبل اپنے خاوند سے ناراض ہوکر جلالپور میں واقع ایک مکان میں اکیلی رہائش پزیر تھی۔گذشتہ روز نامعلوم ملزمان نے اس قتل کردیااور فرار ہوگئے۔ مقتولہ کے گلے اور بازو پر ذخم کے نشانات موجود پائے گئے۔پولیس نے نعش کو قبضہ میںلیکر ہسپتال منتقل کردیا اور اس ضمن میں تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن