حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے عملہ کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث شوکت کالونی گلی نمبر2 علی پور روڈ میں سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے اہل علاقہ میونسپل کمیٹی کے عملہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ اہل علاقہ نے ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی سمیت دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شوکت کالونی گلی نمبر 2میں سیوریج کے پانی کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدمات کیے جائیں۔
حافظ آباد:عملہ کی غفلت، شوکت کالونی گلی نمبر2 میں سیوریج کا پانی جمع، اہل علاقہ سراپا احتجاج
Sep 15, 2022