لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور کالج آف فزیکل تھیراپی، LMDC نے اپنی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کے موقع پر طبی اور سماجی دنیا کی چند معروف شخصیات نے شرکت کی۔ مشہور موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ، کمپنی سیکرٹری اسد احمد خان اور لاہور کالج آف فزیکل تھراپی کے ڈین پروفیسر حافظ محمد عاصم نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ قاسم علی شاہ نے اپنے قیمتی خیالات سے حاضرین کو متاثر کیا۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءکو انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ تقریب کے موقع پر مستقبل میں ایک صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے ارادے سے 6 مختلف رنگوں پر مشتمل لاہور کالج آف فزیکل تھراپی LCPT) (سٹوڈنٹ فیڈریشن کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شعیب وقاص، ڈاکٹر طارق شفیع، ڈاکٹر حسن، ڈاکٹر ثمرین اور ڈاکٹر ملیحہ موجود تھے۔
لاہور کالج آف فزیکل تھراپی، LMDC میں سالانہ ایوارڈ تقریب
Sep 15, 2022