شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں ایک قوم بننا اور ملکی ترقی و استحکام کی خاطر متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا جس کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصول ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جس طرح ہمارے قائد نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اسی طرح ہمیں بھی پاکستانی قوم کو بھی متحد کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام سیاسی قائدین کرد ار ادا کریں، اپنے ایک بیان میں اے ڈی چوہدری نے کہا کہ اب ہم سب پاکستانی ہیں، پٹھان، سندھی، بنگالی، پنجابی وغیرہ نہیں ہیں اور پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا چاہئے ، باہمی برتائو میں بہتری لانی اور آئین و قانون کی پاسداری کرنی چاہئے تبھی ہم اپنے پاکستانی ہونے پر حقیقی معنوں میں فخر کرسکتے ہیں۔
ہمیں ملکر ملکی ترقی و استحکام کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا :اے ڈی چوہدری
Sep 15, 2022