شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے کہا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں اشیائے خوردونوش سمیت دیگر اجناس کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ متحرک ہے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جائیگا شیخوپور ہ میںآٹا ، چینی ، سبزیاں ، دالیں اور گوشت وافر مقدار میں مارکیٹوں میں موجودہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ خصوصی نوائے وقت سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی سے خصوصی گفتگو کرتے کیا رانا شکیل اسلم نے کہاکہ اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مارکیٹ کمیٹی کا عملہ اور اسسٹنٹ کمشنر بھی منڈیوں کا دورہ کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سبزیوں پھلوں کی قیمتوں میں استحکام کیلئے منڈیوں میں نیلامی کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہیں ۔
ناجائز منافع خوری ‘ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائیگی : رانا شکیل اسلم
Sep 15, 2022