پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں:رائے شاہجہان

Sep 15, 2022

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)لاڈلا کرسی کی خاطر جلسے جلوسوں اور اداروں پر بیجا تنقید میں مصروف ہے ، جمہوریت کی بقا کے لیے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن رائے شاہجہان احمد خاں بھٹی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے کیا اس موقع پر رائے ہارون رشید بھٹی، اعجاز احمد بھٹی، تنویر احمد ٹونی ، رانا صدیق اور پارٹی ورکرز موجود تھے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث پانچ سو بچوں سمیت پندرہ سو افراد لقمہ اجل بن چکے ہیںساڑھے تین کروڑ عوام اور ملک کا 33 فیصد رقبہ سیلا ب کی زد میں ہے اور اربوں روپے کے انفراسٹرکچر کو بھاری نقصان پہنچا ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرکے کے متاثرہ افراد کی بحالی اور مشکلات کا ازالہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ اپنی کابینہ کے ہمراہ ریلیف کے کاموں کے لیے شب و روزکوشاں ہیں ۔ جبکہ اس کے برعکس ایک جماعت کا سربراہ سیلاب زدگان کی مدد کی بجائے اپنی کرسی کی خاطر جلسے جلوسوں اور اداروں پر تنقید کرنے میں مصروف ہے پنجاب اور خیبر پی کے کی حکومتیںریلیف کے کاموں میں کہیں نظر نہیں آرہیں ۔

مزیدخبریں