شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلزپارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد سیلاب زدگان کی امداد وبحالی کیلئے اب تک 24ارب روپے خرچ کرچکا ہے آخری متاثر ہونیوالے شخص کی بحالی تک حکومتی جدوجہد جاری رہے گی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کیساتھ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردار ی کا دورہ سیلاب زدگان سے بھی امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے عالمی سطح پر وزیرخارجہ نے جس طرح عالمی برادری کی توجہ سیلاب زدگان کی طرف مبذول کرائی ہے انکی قائدانہ صلاحیتوں کااظہار اور سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے عمران خان ڈوبتے ہوئے ملک میںبھی اپنی سیاست چمکانے اور خود کو قانون سے بچانے کی کوششوںمیںمصروف ہیں مگروہ اب قانون سے بچ نہ پائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنوںکی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔
عمران خان سیلابی صورتحال پربھی اپنی سیاست چمکارہے ہیں:حاجی فلک شیر
Sep 15, 2022