لاہور(اسپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے بھارت کے دورے سے آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی انجری
مسائل کے باعث باہر ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دورہ بھارت سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں میں مچل سٹارک، مچل مارش اور مارکوس سٹوئنس شامل ہیں،مچل سٹارک گھٹنے اور مچل مارش ٹخنے کی انجری جبکہ مارکس سٹوئنس سائیڈ سٹرین کا شکار ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ آسٹریلیا کے سکوڈ میں نیتھن ایلس، ڈینیل سیمس اور شان ایبٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ کرکٹرز کی انجریز معمولی نوعیت کی ہیں، احتیاطی تدابیر کے طور سفر کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کو بھارت میں 3 ٹی ٹوئنٹی 6 دنوں میں تین مختلف شہروں میں کھیلنے ہیں، میچز 20، 23 اور 25 ستمبر کو موہالی، ناگپور اور حیدر آباد میں کھیلے جائیں گے۔