لاہور(اسپورٹس ڈیسک آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کیلئے بنگلہ دیش نے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔سابق کپتان محموداللہ اور مشفیق الرحمان ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے، شکیب الحسن ٹیم کے کپتان جبکہ نور الحسن سوہان نائب کپتان ہوں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں شبیر رحمان، مہدی حسن میراز، مصدق حسین، لٹن داس، یاسر علی، مستفیض الرحمان، محمد سیف الدین، تسکین احمد، عبادت حسین، حسن محمود، نجم الحسین شنتو، نسوم احمد، اور عفیف حسین شامل ہیں۔سٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں شریف الاسلام، رشاد حسین، شک مہد حسن، اور سومیا سرکار کو رکھا گیا ہے۔