سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے کی گئی پہلی ٹیلی تھون سے5ارب روپے سے زائد رقم جمع کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ دو ارب روپے ٹیلی تھون میں بحالی کے کاموں کیلئے وقف کیے گئے ہیں۔ 29اگست سے اب تک 38لاکھ ڈالر سے زائد موصول ہوئےڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ ایک کروڑ 78لاکھ ڈالر کی کریڈٹ کارڈز سے ادائیگی نہ ہوسکی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے1ارب90کروڑ روپے مل چکے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریباً ایک لاکھ پاکستانیوں نے عطیات جمع کرائے۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہونے والی اس ٹیلی تھون مہم میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود بھی موجود تھے